اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے عالے کے رکن ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حرم مطہر امام رضا(ع) میں مشہد مقدس کی مساجد کے آئمہ جمعہ وجماعت اور کلچرل سینٹرز کے سربراہان کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں توہین آمیز فلم اس بات کی دلیل ہے کہ دشمن، اسلام سے متعلق اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج اسلام دشمن عناصر کے خلاف قیام کرنے والی طاقتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے توہین آمیز فلم کے پروڈیوسر کی دہری شہریت اور صہیونی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ صہیونی اقلیت امریکہ کی سیاست پر مسلط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج اسلام اور مسلمین جہان کی امیدوں کا محور اور انقلاب اسلامی ایران خطے میں موجود بیداری اسلامی کے لیے نمونۂ عمل ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ، غاصب صہیونی ریاست اور یورپی ممالک عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اسلامی رجحان کو روکنے کے لیے کسی قسم کی سازش سے دریغ نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
16 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 365343
عالمی اہلبیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے رکن نے کہا: " پیغمبر گرامی اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی شان میں توہین آمیز فلم جو دہری شہریت رکھنے والے ایک صہیونی پروڈیوسر کی مدد سے منظر عام پر لائی گئی ہے، آمریکی سیاستدانوں کی ناکامی اور سماجی و اخلاقی گراوٹ کی علامت ہے۔"